میرٹ پر محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر و اہلکار کا بنیادی حق،آئی جی پنجاب

Apr 03, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو اسے ہر صورت ملے گا۔  آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی پروموشن کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے اور سینئر ٹریفک وارڈنز کی 506 نئی اسامیوں کی سمری حکومت پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔ لاہور میں 271، راولپنڈی میں 90،  فیصل آباد میں 75،  ملتان میں 45 اور گوجرانوالہ میں 25 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز بن جائیں گے جبکہ پرانی خالی سیٹیں ختم ہونے سے حکومت کے خزانے پر کوئی اضافی اخراجات بھی نہیں پڑیں گے،ڈاکٹر عثمان انورنے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ٹریفک کی ہموار روانی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*************