آئی جی پنجاب کا ملت پارک میں فائرنگ سے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب
ڈاکٹر عثمان انور نے مقتول کی رہائش گاہ کا دورہ کرکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور جائے واردات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران سے وقوعہ بارے بریفنگ لی۔۔
آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے ملت پارک میں ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملت پارک میں مقتول ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعہ کے متعلق دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب نے جائے واردات کا جائزہ بھی لیا اور وقوعہ کے متعلق افسران سے بریفنگ لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کے کیمروں کی فوٹیج سمیت دستیاب دیگر تمام شواہد کا بغور جائزہ لیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 130)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, April 1, 2023