سزا اصلاح کیلئے ہونی چاہیے،ذاتی پسند و ناپسند پر نہیں، آئی جی

Mar 31, 2023

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جس کے پیشہ ورانہ امور میںمحکمانہ احتساب کلیدی کردار رکھتا ہے کیونکہ خود احتسابی کے بغیر نہ کوئی انسان نہ خاندان نہ معاشرہ اور نہ ہی کوئی ملک ترقی کر سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سزا اصلاح کے لیے ہونی چاہیے ذاتی رنجش یا پسند نا پسند کی بناء پر نہیں ۔

پولیس افسران کے نام جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماتحتوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر بڑی سزائیں دینے کی روش ڈسپلن میٹرکس اسٹینڈنگ آرڈر کی واضح خلاف ورزی ہے اور آج کے بعد اگر کسی افسر نے آرڈرلی روم میں کسی ماتحت کو ڈسپلن میٹرکس ، اسٹینڈنگ آر دڑ سے سرف نظر کرتے ہوئے اس کی غلطی سے زیادہ سزا دی تو پھر اس کا احتساب میں خود کر وں گا۔

تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جیزاور دیگر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے 85افسران کو ڈی ایس پیزکے رینک لگائے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(روز نامہ جنگ)

*************