آئی جی پنجاب کے سپیشل بچوں کو جدید آلات سماعت فراہم

Mar 29, 2023

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے ذہنی و جسمانی مختلف عارضوں کے شکار سپیشل بچوں کے علاج اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ” ہمارے پھول “ پراجیکٹ کے تحت ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے قوت سماعت سے محروم سپیشل بچوں کو محکمہ کی جانب سے جدید ترین آلاتِ سماعت فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ بہترین معا لجین کے پاس ان بچوں کی آڈیو تھراپی بھی شروع کروادی گئی آئی جی پنجاب نے لاہور ، نارووال سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس ملازمین کے بچوں کو جدید ترین آلات سماعت فراہم کئے اور بچوں کو محبت ، شفقت اور اپنائیت سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کیلئے جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ سماعت سے محروم بچوں کے علاج کے سلسلہ میں کوکلئیر پلانٹ خریدنے کیلئے ساڑھے 18لاکھ روپے فی بچہ منظور ہوچکا ہے۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

****************