سنگین ترین(43) جرائم کے کیسز کی تفتیش مکمل‘چالان عدالتوں میں جمع

Mar 23, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ انویسٹی گیشن ونگ پنجاب کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 43سنگین ترین جرائم کے کیسز کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میں جمع کروادئیے ہیں۔ بیرون ملک مفرور 15 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ رواں برس 88 کیسز انٹرپول کوبھجوائے‘ 37 میں ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔آئی جی نے کہا کہ کوئی بھی میڈل یا اعزاز ان بہادر جوانوں کے جذبہ خدمت اور بے مثال قربانیوں کے ہم پلہ نہیں ہوسکتا۔ تقریب میں 10شہداء کی فیملیز کو گولڈمیڈلز، 10غازیوں کو سلور میڈلز جبکہ دو شہداء کے اہلخانہ کو نئے گھروں کے کاغذات دئیے گئے ۔

(روز نامہ نوائے وقت)

***************