آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پہلا روزہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جوانوں کے ساتھ افطار کیا ۔
آئی جی پنجاب نے جوانوں کے ساتھ خطاب میں دل کھول کر باتیں کیں اور اہم ہدایات بھی جاری کیں ۔
میری ذات ، پولیس کمانڈ اور پنجاب پولیس پر الزامات لگائے گئے اور گالیاں نکالی گئیں ، جنہوں نے میری والدہ کو گالیاں نکالیں ہم نے اس کا جواب انکے گھر کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا کر دیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو حکم دیا ہے کہ وہ زمان پارک کو پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی فراہم کریں ۔ آئی جی پنجاب
الیکشن کمیشن کی کال پر پنجاب پولیس صوبے میں پر امن ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جب الیکشن کروانے کا اعلان کیا پنجاب پولیس صوبے میں پر امن ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میری ذات پر الزام لگایا گیا کہ ہم ایسی پلاننگ کی ہے کہ اپنے بندوں کو گرائیں گے اور پھر لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا جائے گا، آئی جی پنجاب نے کہا دنیا کی کسی عدالت میں آجائیں جوڈیشل کمیشن بنا لیں بلکہ اقوام متحدہ کے کسی بھی فورم پر آکر بات کر لیں اگر یہ بات ثابت ہوگی تو پھر میں ہر سزا بخوبی قبول کروں گا تاہم اگر یہ الزام ثابت نہ کرسکے تو پھر صرف ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا بلکہ سچ اور حقیقت سب کے سامنے آنی چاہئیے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس محافظ ہے ، ہم کسی کو مارنے والے نہیں تاہم پولیس ایسے دہشت گردوں و سماج دشمن عناصر اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے ہر حملے پسپا کرنے کے ساتھ ساتھ اگر پولیس پر گولی چلائی گئی تو پھر ہم بھی اپنی حفاظت میں گولی کا جواب گولی سے دیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا ، نیشنل میڈیا پر میری ذات ، پولیس کمانڈ اور پنجاب پولیس پر کچھ الزامات لگائے گئے اور گالیاں نکالی گئیں ، جنہوں نے میری والدہ کو گالیاں نکالیں ہم نے اس کا جواب انکے گھر کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا کر دیا اور پولیس فورس کو یہ واضح حکم دیا کہ سب خواتین کو یکساں عزت و احترام دیا جائے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے بچوں کو گالیاں دیں انکے بچوں کی حفاظت کیلئے پولیس کو اسلحہ کے بغیر ڈیوٹی پر بھیجا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم نے اپنے 90 اہلکار زخمی کروائے ، پتھروں سے سر پھڑوائے تاہم جنہوں نے ہمارے بچوں کو دھمکیاں دیں ہم نے ان کے بچوں کے اوپر گولی نہیں چلائی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کی موجودہ کمانڈ اور فورس شہریوں کی جان و مال اور عزت آبرو کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو حکم دیا کہ وہ زمان پارک کو پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی فراہم کریں ۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئندہ آنے والے جلسے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ سکیورٹی ٹیمیں آئندہ ہونے والی تمام ریلیوں کو بہتر سے بہتر سکیورٹی فراہم کریں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے پر کاربند ہے اور اسی عزم کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ الزام تراشی کرنے والوں کو چاہیں کہ وہ اپنے الزامات کو ثابت کریں اور اگر وہ ثابت نہیں کرسکتے تو پھر اس کا ازالہ کریں پنجاب پولیس ان تمام الزامات کا جواب بہتر سے بہتر ڈیوٹی کے ذریعے ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کسی الزام یا گالی کا جواب الزام یا گالی سے ہرگز نہیں دے گی پنجاب پولیس پروفیشنل فورس ہے جو گالیوں کا جواب پیشہ ورانہ فرائض کی بہترین ادائیگی کی صورت ادا کرے گی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو مجھ پر یا میری فورس پر شک ہے تو آئے ہم سے بات کرے ہم اسے جواب کے ذریعے اسے مطمئن کریں گے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس پاکستان کے ہر شہری کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے جوانوں کو دربار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
آئی جی پنجاب نے پولیس فورس سے خطاب میں کہا کہ کچھ رشتے دوستی کے کچھ رشتے وفا کے ہوتے ہیں، میرا آپ کا وفا کا رشتہ ہے، یقین رکھیں کمانڈ اور کانسٹبلری میں کوئی فرق نہیں ہم سب ایک ہیں۔ آپ کی ویلفیئر کا کام ڈبل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فورس کی جزا و سزا ڈسپلن میٹرکس ہونگی۔اس کے علاوہ کوئی سزا بلاوجہ قابل قبول نہیں ہوگی، انہوں نے پولیس لائنز کا میس بہترین بنانے پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز کا میس مزید بہتر کیا جائے ۔۔انہوں نے کہا کہ ڈیتھ ان سروس کے سب کے سب بچوں کو 10 دن کے اندر بھرتی کروں گا۔ 1980 بچے جن کے والدین مر گئے ان کو بھرتی کروں گا۔ ہماری فورس شہدا کے ورثا کی امین فورس ہے، حالات جیسے بھی ہونگے، پہلا فرض آپ کا نقصان نہ ہو، کسی کا نقصان نہ کیجئے گا۔ یہ جو ٹیم بیٹھی ہے ان سب پر 100 فیصد اعتماد کریں، ہر ظالم کا ہاتھ مظلوم تک پہنچنے سے پہلے روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2000 کانسٹیبل کی ترقی کے رستے کلیئر کئے، بچوں کے میڈیکل کے 25 کروڑ کو 75 کروڑ تک بڑھایا، جو علاج پر ممکن ہو گا وہ آپ کے بچے ہوں گے ،ہر بچے کا علاج ہو گا،تھیلیسیمیا کے لئے، بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت کے لئے 40 لاکھ دے رہے ہیں، سماعت سے محروم بچے سن سکیں گے آلات خرید لئے گئے ہیں۔ 18 لاکھ والا پلانٹ بچوں کو لگےگا،کسی میڈیکل کی سکالر شپ کی فائل نہیں رکے گی، آپ لوگوں کوایڈوانس پیمنٹ بھی نہیں کرنی ہو گی، آپ کا ووچر آئے گا،پیمنٹ ملے گی۔آئی جی صاحب کی پالیسی کہ ویلفیئر کے معاملات بڑھتے رہیں گے، بہترین کارکردگی پر ہر سطح پر انعامات دئیے جائیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے پہلا روزہ لاہور پولیس کے جوانوں کے ساتھ افطار کیا ۔ اس موقع پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل بھی موجود تھے ۔ ایس ایس پی ڈسپلن،ایس ایس پی سی آئی اے،سی ٹی او لاہور،ایس ایس پیز آپریشنز،انوسٹی گیشن،ایس ایس پی ایڈمن ، ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،انچارچ انوسٹی گیشن، ٹریفک افسران کی شرکت،ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سکیورٹی نے بھی شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں لاہور پولیس بھرپور محنت سے فرائض کرے اور رمضان بازار سمیت تمام اہم۔مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائے ،لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کنٹرول کریں، پتنگ بازی کو کنٹرول کریں، انسانی زندگی کے تحفظ کیلئے اپنے اندر احساس پیدا کریں اور ترجیحی اقدامات میں تیزی لائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 119)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
