آئی جی پنجاب کی جانب سے فرض شناسی اور بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب کی جانب سے فرض شناسی اور بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری
آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں تعینات 19افسران واہلکاروں کو تقریبا 28لاکھ روپے کیش اور تعریفی اسنادسے نوازا۔
 بہادری اور جرات سے ظالم کا ہاتھ روکنے والے اور مظلوموں کا مددگاربننے والے افسران و اہلکار محکمہ کا فخر ہیں۔ آئی جی پنجاب
 محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے افسروں اور اہلکاروں کی ہر سطح پرعزت افزائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائے گی۔ ڈاکٹرعثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر نے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی بہادری اور جرات سے ظالموں کا ہاتھ روک کرمظلوموں کے مددگار بننے والے افسران و اہلکار محکمہ کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پرعزت افزائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں جرائم کے قلع قمع اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے جذبہ خدمت کے تحت مصروف عمل رہیں اور بہترین کارکردگی سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے افسروں اور اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور اس پالیسی کو جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو انعامات دیتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے فرض شناسی اور بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے 19افسران واہلکاروں کو تقریبا 28لاکھ روپے کیش اور تعریفی اسنادسے نوازا ہے۔ یہ انعامات صوبے کے مختلف اضلاع میں بہادری، فرض شناسی اور ایمانداری سے خدمات سر انجام دینے والے افسران واہلکاروں کو دئیے گئے ہیں۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں راجن پور پولیس کے ایس ایچ اوزابرار احمداور عمران جمیل کی فی کس 115000انعام معہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اسی طرح رحیم یار خان پویس کے ایس ایچ اوزنوید نواز اور سیف اللہ کو فی کس115000انعام معہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے نوازاگیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان پولیس کے اے ایس آئی اعجاز النبی اور کانسٹیبل محمد عامر کی فی کس126500انعام معہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے عزت افزائی کی۔ لاہور پولیس کے سب انسپکٹرز عامر شہزاد، زبیر، ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد اور کانسٹیبل محمد طیب کو فی کس ایک لاکھ انعام معہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ دیا گیا،بھکر پولیس کے کانسٹیبل علی حیدر، زاہد مقصود اور ظفر اقبال کوفی کس ایک لاکھ انعام معہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ میانوالی پولیس کے ایس ایچ او محمد فیاض کو 575000انعام اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے حوصلہ افزائی کی گئی، اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل امجد فراز کو172500، امیر عبداللہ کو115000  جبکہ عزیز اللہ287500معہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ دیا گیا جبکہ اے ایس آئی فیصل شہزاد اور کانسٹیبل زاہد نوازکو115000روپے معہ سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے نوازاگیا۔ آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے تمام افسران واہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام افسران واہلکار شہریوں کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں اور خوش اخلاقی، خلوص نیت اور فرض شناسی سے مسائل کے ازالے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 116)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, March 21, 2023