پنجاب پولیس اور ُسندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے صوبے میں 10 مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

پنجاب پولیس اور ُسندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے صوبے میں 10 مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کیمپ میں تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں کیلئے خون کی بوتل عطیہ کی۔
ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے۔ آئی جی پنجاب
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس جوانوں نے مجموعی طور پر خون کی سینکڑوں بوتلیں عطیہ کیں۔
پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج پنجاب پولیس اور سندس فاؤنڈیشن مل کر کام کریں گے۔ آئی جی پنجاب
پولیس جوانوں کا عطیہ کردہ خون سینکڑوں بچوں کے علاج میں معاونت کا باعث بنے گا۔ خالد عباس ڈار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے اسی جذبے کے تحت پنجاب پولیس نہ صرف صوبے کے تمام اضلاع میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے بلکہ سنٹرل پولیس آفس سمیت مختلف اضلاع میں 10مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پولیس کے سینکڑوں جوانوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی کیلئے سینکڑوں بوتلیں خون عطیہ کی ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے لہذا تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے پنجاب پولیس ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے پنجاب پولیس اور سندس فاؤنڈیشن مل کر کام کریں گے اور ایسے بچوں کے علاج میں معاونت کیلئے پولیس ملازمین کو محکمہ کی جانب سے ماہانہ وظیفہ بھی دیاجارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور ُسندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے لگائے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیمپ میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں کیلئے خون کی بوتل عطیہ کی۔اس موقع پر اے آئی جی، ڈویلپمنٹ، حسنین حیدر، اے آئی جی ڈسپلن، احسن سیف اللہ، اے آئی جی عبادت نثار اوراے آئی جی آر اینڈ ڈی  سیدعلی سمیت درجنوں جوانوں اور ملازمین نے خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔
  سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے سینئر فنکار خالد عباس ڈار نے نمائندگی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے پنجاب پولیس نے ہمیشہ دل کھول کر عطیات دئیے ہیں اور آج لگایا گیا بلڈ ڈونیشن کیمپ  بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے انعقاد پر ہم پنجاب پولیس کے شکر گذا رہیں۔ خالد عباس ڈار نے کہاکہ پولیس جوانوں کا عطیہ کردہ خون سینکڑوں بچوں کے علاج میں معاونت کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی صلاح الدین اور اے آئی جی آپریشن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 115)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, March 21, 2023