آئی جی پنجاب کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے احسن اقدام، تبدیلی تفتیش بورڈ کے اجلاس کی تعداد ڈبل کر دی۔

آئی جی پنجاب کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے احسن اقدام، تبدیلی تفتیش بورڈ کے اجلاس کی تعداد ڈبل کر دی۔
ہر بدھ اور جمعرات تبدیلی تفتیشی بورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے جاری، گزشتہ 20 روز میں 100 سے زائد زیر التواء درخواستوں کو نمٹا دیا گیا۔
آئی جی پنجاب کی ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری کو تبدیلی تفتیشی بورڈ کی کاروائی خود مانیٹر کرنے کی ہدایت۔
درخواستوں پر بروقت فیصلوں کے ساتھ تفتیش کے مراحل کو بھی جلد مکمل کرکے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی سہولت اور انکی درخواستوں پر بلا تاخیر ایکشن کیلئے تبدیلی تفتیش بورڈ کے ہفتہ وار دو اجلاس منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے تحت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں ہفتے کے دوروز تبدیلی تفتیش بورڈ کے اجلاسوں کا باقاعدگی سے انعقادجاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہربدھ اور جمعرات کو تبدیلی تفتیشی بورڈ کا اجلاس روٹین کے مطابق منعقد کیا جارہا ہے اورڈی آئی جی علی جاوید انور ملک کی سربراہی میں تین SP's پر مشتمل بورڈ تبدیلی تفتیش کی درخواستوں پربروقت  فیصلے کر رہا ہے۔ ان اجلاسوں میں گزشتہ 20 روز کے دوران 100 سے زائد زیر التواء درخواستوں کو نمٹا دیا گیاہے اور اب اس وقت تبدیلی تفتیش کی کوئی بھی درخواست زیر التواء نہیں ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب سلطان احمد چوہدری کو تبدیلی تفتیشی بورڈ کی کاروائی خود مانیٹر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تبدیلی تفتیش کی تمام درخواستوں پر فیصلوں میں تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر انویسٹی گیشن آفس پنجاب کے ویٹنگ روم میں شہریوں کے بیٹھنے کی گنجائش کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اور درخواستوں پر بروقت فیصلوں کے ساتھ تفتیش کے مراحل کو بھی جلد مکمل کرکے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگین جرائم کے مقدمات کی انویسٹی گیشن کے موثرفالو اپ کو یقینی بنایا جائے اور عادی و پیشہ ور مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 113)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, March 17, 2023