آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ میں پولیس ملازمین اور انکے بچوں کی ویلفیئر کا کام جاری۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ میں پولیس ملازمین اور انکے بچوں کی ویلفیئر کا کام جاری۔
پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کو آلات سماعت کی خریداری کیلئے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے کے چیک جاری
پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو طبی اخراجات میں معاونت کیلئے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
مختلف ذہنی و جسمانی عارضوں کے شکار بچوں کی ویلفیئر کیلئے چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر اداروں کے اشتراک سے اقدامات جاری ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد پولیس ملازمین کو سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ وہ ذہنی سکون سے عوا م کے تحفظ اور خدمت کافرض ادا کریں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ بالخصوص بچوں کو تعلیمی وظائف و طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اوراسی سلسلے میں پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کو جدید آلات ِ سماعت کی فراہمی کیلئے امدادی چیک جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے پولیس ملازمین کے بچوں کو جدید آلات ِسماعت کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے کے چیک جاری کر دئیے ہیں جن سے وہ بہترین کوالٹی کے آلات سماعت خرید کرا پنے بچوں کو مہیا کریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جن پولیس ملازمین کے بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں، انہیں خون کے عطیات کے علاوہ جدید میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے سندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ان بچوں کے طبی اخراجات میں معاونت کیلئے ملازمین کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے تاکہ انکی مالی مشکلات میں کمی آسکے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جن ملازمین کے بچے مختلف ذہنی یا جسمانی عارضوں میں مبتلا ہیں انہیں مختلف سہولیات کی فراہمی کیلئے چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ اشتراک سے اقدامات جار ی ہیں تاکہ انکی ویلفیئر میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ان تمام اقدامات کا مقصد پولیس ملازمین کو سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ وہ ذہنی سکون اور پوری توجہ سے عوا م کی جان ومال کے تحفظ اور خدمت کافرض ادا کریں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہداء و غازیوں کے ساتھ ساتھ حاضر سروس ملازمین کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 112)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date: 
Friday, March 17, 2023