آئی جی پنجاب کا شاد باغ لاہور میں ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب کا شاد باغ لاہور میں ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم
آئی جی پنجاب کی دھاتی و کیمیکل ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی کی ہدایت
صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہورکے علاقہ شاد باغ میں ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ انسانی جانوں کے دشمن سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے دھاتی و کیمیکل ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔ آ ئی جی پنجاب نے کہاکہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے سفاک ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا تمام اضلاع میں دھاتی و کیمیکل ڈور کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مقتول بچے کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 111)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

 

Press Release Date: 
Thursday, March 16, 2023