آئی جی پنجاب کی زیر قیادت پنجا ب پولیس جرائم کے قلع قمع اور شہریوں کی خدمت کیلئے سرگرم عمل
پولیس ٹیموں نے 55روز کے دوران صوبہ بھر میں 500سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کئے۔
ان آپریشنز میں 42 دہشت گرد، چوراور دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے مرتکب ڈاکو اور راہزن اپنے انجام کو پہنچے۔
پولیس ٹیموں نے مجموعی طور پر صوبہ بھر میں مختلف جرائم میں مطلوب 50ہزار سے زائد ملزموں کوگرفتار کیا۔
صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف5473مقدمات درج کرکے5658ملزمان کو گرفتار جبکہ2641کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔
مختلف وارداتوں میں لوٹا گیا 85ملین سے زائد مال مسروقہ،1012موٹرسائیکلیں اور 86کاریں برآمد کی گئیں۔
شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت کے لیے جتنا کام کریں گے میرا دفتر اس سے بڑھ کر آپ کی ویلفیئر کا خیال رکھے گا۔ آئی جی پنجاب
جن پولیس ملازمین کے بچے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا ہیں انہیں محکمہ دیگر سہولتوں کے علاوہ 10ہزار روپے ماہانہ اضافی الاؤنس بھی دے گا۔
آئی جی پنجاب نے اپنی کمان میں پنجاب پولیس کی 55روزہ کارکردگی بارے فورس کے لیے خصوصی پیغام میں تفصیلات بتا دیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹیمیں صوبہ بھر میں جرائم کے قلع قمع، شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں جس کی بدولت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں میں تیزی اور حوصلہ افزانتائج سامنے آر ہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اپنی زیر کمان پنجاب پولیس کی 55روزہ کارکردگی بارے پولیس فورس کے نام خصوصی پیغام میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس ٹیموں نے 55روز کے دوران صوبہ بھر میں 500سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کئے جن کے دوران 42 دہشت گرد، چوراور دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے مرتکب ڈاکو اور راہزن اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سماج دشمن عناصر سے مڈ بھیڑ اور فائرنگ تبادلے کے 80سے زائد واقعات میں 48 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ہسپتال پہنچایا گیا ہے، ان واقعات میں ایک پولیس جوان شہید جبکہ 15پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ان زخمیوں میں پولیس کے شہید اہلکار کابہادر اور فرض شناس بیٹا بھی شامل ہے جس نے اپنے سینے پر گولی کھانے کے باوجود ڈاکو کو اس کے انجام تک پہنچایا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ٹیموں نے ڈکیتی، قتل اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب11ہزار سے زائد خطرناک ڈکیت، اشتہاری، راہزن اور چور گرفتار کیے۔ منشیات کے خلاف جاری آپریشنز بارے آئی جی پنجاب نے کہاکہ مذکورہ عرصے کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف5473مقدمات درج کرکے5658ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ2641کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ڈاکوؤں، اشتہاریوں اور چوروں سے مختلف وارداتوں میں لوٹا گیا 85ملین سے زائد مال مسروقہ،1012موٹرسائیکلیں اور 86کاریں برآمد کی گئیں۔ پولیس ٹیموں نے مجموعی طور پر صوبہ بھر میں مختلف جرائم میں مطلوب 50ہزار سے زائد ملزموں کوگرفتار کیاگیا جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آپ یقیناََ اچھا کام کر رہے ہیں لیکن یہیں نہ رکیں بلکہ ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوم کا مدد گار بننے میں پہلے سے بڑھ کر کام کریں۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پولیس ٹیمیں شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت کے لیے جتنا کام کریں گی میرا دفتر اس سے بڑھ کر آپ کی ویلفیئر کا خیال رکھے گا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ میں خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جن پولیس ملازمین کے بچے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا ہیں انہیں محکمہ دیگر سہولتوں کے علاوہ 10ہزار روپے ماہانہ اضافی الاؤنس بھی دے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہداء کے بچوں کی بھرتی کا کام مکمل،دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کی بھرتی تیزی سے جاری ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ پنجاب پولیس کے تمام اہلکار وطن عزیز کے تحفظ اور پاکستانیوں کی خدمت و حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 110)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, March 16, 2023