ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے 65 کلو کیٹیگری میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Mar 15, 2023

لاہور(نامہ نگار) ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے 65 کلو کیٹیگری میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے اس سے پہلے مسٹر لاہور اور اولمپیا پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ وسیم ارشد نے سالانہ پنجاب انٹر ریجن گیمز میں بھی گولڈ میڈل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وسیم ارشد نے اپنے ٹائٹلز کو سٹی ٹریفک پولیس سے منسوب کردیا۔ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی وسیم ارشد کو مبارکباد، تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ مسلسل محنت، لگن، عزم اور پختہ ارادوں نے ٹریفک وارڈن کو سرخرو کردیا۔

(روز نامہ نوائے وقت)

************