پولیس فورس کو موسم گرما کی یونیفارم شرٹس کی تقسیم جاری

Mar 14, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کو موسم گرما کی یونیفارم شرٹس (ڈارک اولیو گرین ٹی شرٹس) کی تقسیم جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں تعینات اہلکاروں کیلئے 140000ٹی شرٹس خرید ی گئیں جن میں سے مختلف اضلاع کوایک لاکھ سے زائد یونیفارم فراہم کر دئیے گئے جبکہ باقی اضلاع کو فراہمی کا عمل جاری ہے۔

(روز نامہ جنگ)

*************