سمن آباد پولیس نے اشہتاریوں سمیت 7 ملزم گر فتار کرلئے

Mar 13, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈکیت گینگ، منشیات فروش، مفرور اشتہاریوں سمیت 07 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ فیصل موٹرسائیکل چور گینگ کے  2 ارکان فیصل اور طارق کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 35 سے زائد مقدمات درج تھے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئیں 02 موٹرسائیکلیں، پستول و گولیاں،06 موبائل فونز اور نقدی برآمدجبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش زبیر کے قبضہ سے 01 کلو 220 گرام چرس برآمدملزم زبیر تعلیمی اداروں۔بس اڈا جات۔ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتاتھا جبکہ اغواء کے مقدمات میں فیکٹری ایریا شیخوپورہ پولیس کو مطلوب 02 مفرور اشتہاری گرفتار۔مفرور اشتہاری ملزمان ذیشان اور عثمان کے خلاف اغواء کے مقدمات درج تھے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر  2 مزمان زبیر اور امانت گرفتارکیا گیا۔

(روز نامہ دنیا)

************