آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جہلم میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جہلم میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 109)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Monday, March 13, 2023