پنجاب پولیس کے تحفظ سنٹرز معاشرتی عدم توجہی کے شکار بچوں اور خصوصی افراد کی مدد کیلئے سرگرم عمل
لاہور تحفظ سنٹر نے تشدد کی شکار 10سالہ گھریلو ملازمہ مریم کو مالکان کے چنگل سے بازیاب کروالیا۔
10 سالہ مریم کو ڈی ایچ اے فیز سیون کے گھر سے ریسکیو کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کو بچی پر مالکان کے تشدد بارے شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا۔
بچی کو والدین کے حوالے کرنے سے قبل دوبارہ ملازمت پر نہ بھیجنے کی یقینی دہانی لی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے تحفظ سنٹرز معاشرتی عدم توجہی کے شکار بے گھر و بے سہارا بچوں، ٹرانسجینڈرز، اور ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار سپیشل افراد کی مدد و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہیں اسی سلسلے میں آج لاہور میں قائم تحفظ سنٹر نے تشدد کی شکار 10سالہ گھریلو ملازمہ مریم کو مالکان کے چنگل سے بازیاب کروا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 10سالہ مریم کو ڈی ایچ اے فیز سیون کے گھر سے ریسکیو کرکے والدین کے حوالے کردیاگیا۔پولیس کو بچی پر مالکان کے تشدد بارے شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا اور بچی کو والدین کے حوالے کرنے سے قبل دوبارہ ملازمت پر نہ بھیجنے کی یقینی دہانی لی گئی۔
آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ پر تحفظ سنٹرز کے پلیٹ فارم سے تمام اضلاع میں مدد اور توجہ کے مستحق طبقوں اور خصوصی افراد کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار خصوصی افراد کی مدد و سہولت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ٹرانسجینڈرز، بے گھر بچوں اور ذہنی و جسمانی معذور افراد کی مشکلات میں کسی حد تک کمی آسکے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ سنٹرز سے ہونے والے اقدامات کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 108)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Monday, March 13, 2023