آئی جی پنجاب کی ہدایت پرپولیس فورس کو موسم گرما کے یونیفارم (ڈارک اولیو گرین ٹی شرٹس) کی فراہمی جاری
صوبے کے تمام اضلاع میں تعینات اہلکاروں کیلئے 140000ٹی شرٹس خرید ی گئیں۔
مختلف اضلاع کوایک لاکھ سے زائد ڈارک اولیو گرین ٹی شرٹس فراہم کر دیں جبکہ باقی اضلاع کو فراہمی کا عمل جاری ہے۔
لاہور پولیس کے اہلکاروں کو 31890ٹی شرٹس فراہم کی گئیں، یونیفارم کی دیگر آئٹمز کی فراہمی بھی جلد شروع کی جارہی ہے۔
فورس کی ضروریات کا خیال رکھا جائے تو وہ صیحح معنوں میں شہریوں کی خدمت و حفاظت کافریضہ سر انجام دے سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کو موسم گرما کی یونیفارم شرٹس (ڈارک اولیو گرین ٹی شرٹس) کی تقسیم جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں تعینات اہلکاروں کیلئے 140000ٹی شرٹس خرید ی گئیں جن میں سے مختلف اضلاع کوایک لاکھ سے زائد یونیفارم فراہم کر دئیے گئے جبکہ باقی اضلاع کو فراہمی کا عمل جاری ہے۔
موسم گرما کی مناسبت سے لاہور پولیس کے اہلکاروں کو 31890ٹی شرٹس،راولپنڈی پولیس کیلئے 9494، فیصل آباد پولیس کیلئے8477، گوجرانوالہ پولیس کیلئے 5961، ملتان پولیس کیلئے 5855ڈارک اولیو گرین ٹی شرٹس خرید ی گئی ہیں اس طرح دیگر اضلاع میں شیخوپورہ کیلئے 3255،قصور کیلئے 2126، ننکانہ صاحب کیلئے 1804، حافظ آباد کیلئے 1212، گجرات کیلئے4492، سیالکوٹ کیلئے3149، نارووال کیلئے 1371، منڈی بہاؤ الدین کیلئے 1854، اٹک کیلئے 2579، چکوال کیلئے 1381، جہلم کیلئے 1339، سرگودھا کیلئے 3344، خوشاب کیلئے 1119، میانوالی کیلئے 1758،بھکر کیلئے 1318، چنیوٹ کیلئے 1601، ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے 1625، جھنگ کیلئے 3037، ساہیوال کیلئے 2080، پاکپتن کیلئے 1300، اوکاڑہ کیلئے 2869، خانیوال کیلئے 1832، لودھراں کیلئے 1376، وہاڑی کیلئے 2144، بہاولپور کیلئے 3081، بہاولنگرکیلئے 2201، رحیم یار خان کیلئے 3568، ڈی جی خان کیلئے 2506، راجن پور کیلئے 2197، لیہ کیلئے 1371، مظفر گڑھ کیلئے 3200، ٹیلی کمیونیکیشن کیلئے 6441، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کیلئے 1344، سنٹرل پولیس آفس کیلئے 146، پی سی سہالہ کیلئے 670، پی ٹی سی لاہور کیلئے 553، پی ٹی سی ملتان کیلئے 293، پی ٹی ایس فاروق آباد کیلئے 342، پی ٹی ایس سرگودھا کیلئے 281جبکہ پی ٹی ایس راولپنڈی کیلئے 194اولیو گرین ٹی شرٹس خرید کر تقسیم کی جارہی ہیں۔ تمام اضلاع اور فارمیشنز کی ٹیمیں سنٹرل پولیس آفس کے سٹور چوہنگ سے اپنے سٹاف کی تعدادکے مطابق ٹی شرٹس حاصل کر رہی ہیں۔ اے آئی جی لاجسٹکس نے بتایا کہ پولیس فورس کو موسم گرما کے یونیفارم (ٹی شرٹس) کی فراہمی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا جبکہ یونیفارم کی دیگر آئٹمز کی فراہمی بھی جلد شروع کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یونیفارم کی خریداری اور فورس کو فراہمی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں سپروائزری افسران فورس کو وسائل کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات میں تیزی لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ فورس کی ضروریات کا خیال رکھا جائے تو وہ صیحح معنوں میں شہریوں کی خدمت و حفاظت کافریضہ سر انجام دے سکتے ہیں لہذا فورس کی ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لاکر ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 107)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, March 13, 2023