آئی جی پنجاب کی '' میٹ دا فورس '' پراجیکٹ کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقاتیں
آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے اے ایس آئیز کو اپنی پالیسی گائیڈ لائنز بارے آگاہ کیا۔۔
پولیس فورس کی ویلفیئر، محکمانہ پروموشنز، بچوں کی تعلیم اور بیٹیوں کی شادی سمیت دیگر معاملات کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
ان تمام اقدامات کے بدلے محکمہ آپ سے صرف پاکستان کے شہریوں کی خدمت اور انہیں انصاف کی فراہمی چاہتا ہے۔ آئی جی پنجاب
عہد کریں کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔۔ڈاکٹر عثمان انور
منشیات کے ناسور کا جڑ سے ختم کرتے ہوئے نوجوانوں کی رگوں میں زہر گھولنے والے منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس فورس کا مورال بلند کرنے اور بہترین ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل میں جامع حکمت عملی تحت موثر اقدامات کئے گئے ہیں، نئی پالیسی کے تحت نہ صرف شہداء اور غازیوں کو انکی خدمات کے شایان شان عزت و تکریم و اعزازات سے نوازا جا رہا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ فیلڈ ڈیوٹیاں سر انجام دینے والی سپاہ کی مشکلات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی احسن اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی پروموشن سے متعلقہ معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا کر میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل اہلکاروں کو ان کا حق دیا جارہا ہے جبکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر شہداء اور غازیوں کی گولڈ اور سلور میڈلز سے عزت افزائی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر، بچوں کی تعلیم، بیٹیوں کی شادی سمیت دیگر معاملات کیلئے خصوصی اقدامات جاری رہیں گے، ان تمام اقدامات کے بدلے محکمہ آپ سے صرف پاکستان کے شہریوں کی خدمت اور انہیں انصاف کی فی الفور فراہمی یقینی چاہتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے اے ایس آئیز سے کہا کہ آئیں عہد کریں کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کے قلع قمع اور معاشرے میں قیام امن برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے سخت سزائیں دلوائی جائیں، ایف آئی اے اور انٹر پول کے ساتھ کوارڈی نیشن سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کراکر انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے اور منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے گی جن کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج '' میٹ دا فورس '' پراجیکٹ کے ساتھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے اے ایس آئیز کو اپنی پالیسی گائیڈ لائنز بارے آگاہ کیا۔۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس فورس اپنی تمام تر توجہ شہریوں کی خدمت اور تحفظ پر مرکوز رکھے، اہلکاروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیمی اداروں میں داخلوں اور فیس میں رعایت کیلئے متعدد اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یوز) کئے گئے ہیں تاکہ پولیس ملازمین کو ہر ممکن سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے کہا ہدایت کی کہ تفتیشی افسران جدید ٹیکلنالوجی کے موثر استعمال سے مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے اے ایس آئیز سے پروموشنز، ڈیوٹی کی مشکلات سمیت دیگر مسائل بارے دریافت کیا اور انکے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

