آئی جی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، فیصل آباد پولیس نے اڑھائی کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، فیصل آباد پولیس نے اڑھائی کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تحت فیصل آباد پولیس نے اڑھائی کروڑروپے  مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق، فیصل آباد پولیس کے سی آئی اے سٹاف کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک سوک کار برنگ سفید فیصل آبادشہر میں داخل ہوچکی ہے جس میں چرس اور افیون کی بھاری مقدار موجود ہے۔ ایس پی سی آئی اے کی قیادت میں انچارج سی آئی اے اقبال ڈویثرن کے ہمراہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ مخبر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ پولیس ٹیم نے کار نمبری LEA-5362 کو کالج روڈ، ستا رہ کالونی پھاٹک کے مقام پر روکا تو اس میں موجود 03 ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی جن کو پولیس ٹیم پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔ کار کی چیکنگ پر اس میں سے 179کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس میں 130کلو گرام چرس اور 49کلوگرام افیون شامل ہے جس کی مالیت تقریبا اڑھائی کروڑ روپے ہے۔ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
فیصل آباد پولیس کی جانب سے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف یہ دوسری بڑی کارروائی ہے اور انسداد منشیات کے لیے کارروائیوں کا تسلسل آئندہ بھی جاری رکھاجاے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان اور سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے بہترین کارکردگی پر سی آئی اے سٹاف کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازنے کا اعلان کیا۔
  ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان  نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے جس کا مقصد مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بناناہے۔
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 103)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date: 
Thursday, March 9, 2023