چودہ سو(1400) سے زائد خطرناک اشتہاریوں سمیت 9ہزار ملزم گرفتار

Mar 09, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے 40 روز کمان سنبھالنے کے دوران کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ڈکیتی، قتل اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 1400 سے زائد اشتہاریوں سمیت 9 ہزار اشتہاری گرفتار کرلیے گئے ، سی ٹی ڈی نے 200 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 4 خطرناک دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا اور 47 گرفتار کئے۔ لاہور 08 مارچ-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھالنے کے بعدپبلک سروس اور پولیس ویلفیئر کیلئے جو اقدامات کئے اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے ابتدائی چالیس روز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اپنے پیغام میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی قیادت سنبھالنے کے بعد انہوں نے پولیس فورس کی ویلفیئر اور مورال بلند کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جس کے نتیجے میں پولیس فورس کی کارکردگی میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے۔

(روز نامہ جنگ)

*************