کچا میں تعینات افسراورجوان ہمارے ہیروز ہیں،آئی جی

Mar 06, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کچہ کے علاقوں کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا ۔ کچہ میں تعینات پولیس فورس کے افسران و جوان ہمارے ہیروز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا رحیم یارخان کے دوران کچہ بھونگ و راجن پور کے دوروں اور پولیس افسران سے رحیم یارخان میں ہونے والی میٹنگز کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے رحیم یارخان کے کچہ کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ مزید برآں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس نے 59 مرحوم ملازمین کے بچوں کو فیملی کلیم پر محکمہ میں بطور کانسٹیبل بھرتی کر لیا گیا ہے ۔ آئی جی نے 59 ملازمین کے بچوں اور اہل خانہ کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ملاقات کے دوران اپوائنمنٹ لیٹرز بھی دئیے ۔

(روز نامہ جنگ)

************