آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ''میٹ دا فورس'' پراجیکٹ کے تحت سب انسپکٹرز سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ''میٹ دا فورس'' پراجیکٹ کے تحت سب انسپکٹرز سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
عہد کریں کہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف نبرد آزما رہنے کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ اور خدمت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
اللہ رب العزت کے دئیے گئے اختیار کو ہمیں عوام کی خدمت اور حفاظت کے مقدس فریضہ پر استعمال کرناہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
مجھ سمیت پوری فورس کی تنخواہ عوام کے دئیے ہوئے ٹیکسز سے آتی ہیں لہذا عوام کی خدمت اور تحفظ ہم پر فرض ہے۔ آئی جی پنجاب
 تمام سب انسپکٹرز امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں۔ ڈاکٹر عثمان انور
پولیس سروس ایسی ڈیوٹی ہے جس میں ہم صرف فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی سے دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سب انسپکٹرز پولیس فورس میں ایک کلیدی پوزیشن ہے جو نہ صرف تھانوں اور فیلڈ ڈیوٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ مستقبل میں انہی افسران نے سپروائزری سیٹوں پر فرائض ادا کرنے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹرز سے خطاب میں کہا کہ عہد کریں کہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف نبرد آزما رہنے کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ اور خدمت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پولیس سروس ایسی ڈیوٹی ہے جس میں ہم صرف فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی سے دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں لہذا اللہ رب العزت کے  دئیے گئے اختیارات کو ہمیں عوام کی خدمت اور حفاظت کے مقدس فریضہ پر استعمال کرناہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجھ سمیت پوری فورس کی تنخواہ عوام کے دئیے ہوئے ٹیکسز سے آتی ہیں چنانچہ عوام کی بے لوث خدمت اور تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام سب انسپکٹرز امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں اور عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی طرف اٹھنے والے ہاتھ اور آنکھ کو روک دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبلان سے بہترین پرفارمنس لینا
سب انسپکٹرز کی ذمہ داری ہے اس لئے سب انسپکٹرز اپنے فیلڈ تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کے کمبی نیشن سے فورس سے بہتر سے بہتر پرفارمنس لیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایک ماہ کے دوران تعلیمی سکالرشپ، محکمانہ امداد، پنشن سمیت دیگر کیٹیگریز میں ریکارڈ کیسز پر فیصلے کرکے ہزاروں ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ''میٹ دا فورس'' پراجیکٹ کے تحت سب انسپکٹرز سے ملاقات میں کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے براہ راست بھرتی ہونے والے 84 سب انسپکٹرز اور پروموٹ ہونے والے 84 رینکر سب انسپکٹرز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں انکی ڈیوٹی کی حساسیت اور پیشہ ورانہ فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی بارے گائیڈ لائنز دیں۔
دوران میٹنگ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فورس کی ویلفیئر کیلئے شروع کردہ پروگرامز بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فورس کی محکمانہ پروموشنز اور ویلفیئر کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو اظہر اکرم اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور اے آئی جی ڈسپلن نے بھی سب انسپکٹرز سے خطاب کیا۔۔سینئر افسران نے سب انسپکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انکے مسائل سنے اور فوری ازالے کیلئے احکامات دئیے۔ افسران نے کہا کہ فورس کا مورال بلند کرنے اور مسائل کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 95)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date: 
Saturday, March 4, 2023