پنجاب پولیس، انٹر پول اور دیگر اداروں کے اشتراک سے بیرون ملک فرار خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری۔

پنجاب پولیس، انٹر پول اور دیگر اداروں کے اشتراک سے بیرون ملک فرار خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری۔
انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے خطرناک اشتہاری قاتل عمر شہزاد متحدہ عرب امارات سے گرفتار۔
اشتہاری عمر شہزاد 2018میں سیالکوٹ میں قتل کی بیہمانہ واردات کے بعد بیرون ملک بھاگ گیا تھا۔
آئی جی پنجاب کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت۔
سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کو قرار واقعی سزائیں دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس، انٹر پول اور دیگر اداروں کے اشتراک سے بیرون ملک فرار خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے خطرناک اشتہاری قاتل عمر شہزادکو متحدہ عرب امارات سے گرفتارکر والیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری عمر شہزاد 2018میں سیالکوٹ میں قتل کی بیہمانہ واردات کے بعد بیرون ملک بھاگ گیا تھاجس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد سے ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا اورطویل کاوش کے بعد مذکورہ اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے مذکورہ اشتہاری کولاہور ائیر پورٹ پر سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروا کر ایف آئی اے اور انٹر پول کے تعاون سے انہیں واپس لایاجا رہا ہے اور گذشتہ چند روز کے دوران اب تک چھ خطرناک اشتہاری ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا جاچکا ہے۔ آئی جی پنجاب نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کو قرار واقعی سزائیں دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے اور موثر کوارڈی نیشن اور بھرپور فالواپ سے ان ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 94)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, March 3, 2023