آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس سروس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس سروس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ریٹائرڈ ہونے والوں میں ایس پی رانا شاہد حسین، ڈی ایس پیز ذوالفقار علی بٹ، حمیرا تبسم، کوثر پروین اور محمد نعیم ورک شامل
آئی جی پنجاب نے پانچوں افسران کی محکمہ پولیس کیلئے پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
فورس سے ریٹائرہونے والے تمام افسران واہلکاروں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آئی جی پنجاب
بوقت ضرورت محکمہ پولیس کیلئے مستقبل میں بھی ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ ریٹائرڈ افسران
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس افسران واہلکاروں کی عزت افزائی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پیشہ ورانہ سروس پوری کرکے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پانچ افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ افسران کی محکمہ پولیس کیلئے پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں ایس پی رانا شاہد حسین، ڈی ایس پیز ذوالفقار علی بٹ، حمیرا تبسم، کوثر پروین اور محمد نعیم ورک شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی پیشہ ورانہ سروس مکمل کی۔ آئی جی پنجاب نے پانچوں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام افسران نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو احسن انداز سے نبھایا اور آپ جیسے فرض شناس اور قابل افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ پولیس کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ فورس سے ریٹائرہونے والے تمام افسران واہلکاروں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کوئی بھی افسر یا اہلکار درپیش کسی بھی مسئلے کے حوالے سے جب مرضی مجھ سے ملاقات کیلئے آسکتا ہے۔ ریٹائرد ہونے والے افسران نے الوداعی تقریب منعقد کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ریٹائرمنٹ ہر سرکاری ملازم کے کیرئیر کا حصہ ہے تاہم بوقت ضرورت محکمہ پولیس کیلئے مستقبل میں بھی ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پانچوں افسران ایس پی رانا شاہد حسین، ڈی ایس پیز ذوالفقار علی بٹ، حمیرا تبسم، کوثر پروین اور محمد نعیم ورک کو پنجاب پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عمار ہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 93)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
 
Press Release Date: 
Friday, March 3, 2023