اعلیٰ کار کردگی پر 33 پولیس افسروں ، اہلکاروں میں انعامات تقسیم

Mar 03, 2023

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ ریجن کے اضلاع قصور اور ننکانہ صاحب اور سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں مختلف واقعات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33افسران واہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد قصور میں پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کرنے پرایس پی انویسٹی گیشن قصور اورانکی ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے اس وقت تعینات ایس پی انویسٹی گیشن قصور عبدالوہاب خان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جبکہ واقعہ کی تفتیش اور ملزمہ کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل 10افسران و اہلکاروں کو سی سی ون اور 10ہزار فی کس نقد انعام دیا۔

انعامات حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹر علی اکبر،سب انسپکٹر محمد جاوید،ٹی ایس آئی محمد وسیم، اے ایس آئی منیر احمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد سونا،ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس،کانسٹیبلان علی رضا،ذیشان سعیداورڈرائیور کانسٹیبل محمد ارشد شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے تھانہ الہ آباد قصور کے رہائشی محمد اسلم کے اغواء اور قتل میں ملوث خطرناک ملزم اللہ و سیایا کو گرفتار کرنے والے ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کی۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

************