لاہور پولیس شہداء کی فیملیز کی عزت و تکریم اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں لاہور پولیس کے شہداء کے بچوں اور اہل خانہ کو قذافی اسٹیڈیم کے آئی جی پی انکلوژر میں پی ایس ایل کرکٹ میچ دکھا یا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود بھی شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کیلئے اسٹیڈیم پہنچے اور شہداء کے بچوں کے ساتھ میچ دیکھا۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے بچوں کی لاہور قلندر کے کھلاڑیوں سے ملاقات کروائی۔ لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے شہداء کے بچوں کوٹی شرٹس پر آٹو گراف دئیے جبکہ سٹار باؤلر حارث رؤف اور اوپنر بیٹسمین فخر زمان نے شہداء کے بچوں کو پھول پیش کئے۔آئی جی پنجاب نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں اور فرنچائز منتظمین سے ملاقات بھی کی۔
(روز نامہ سٹی 42)
*****************