پنجاب پولیس اور سپرئیر گروپ آف کالچز کے درمیان معاہدے پر دستخط

Mar 01, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس اورسپرئیر گروپ کے ساتھ مابین ہونے والا ایم او یو صوبے کے تمام پولیس ملازمین کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ اس ایم او یو کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو سپریئر گروپ آف کالجز اور یونیورسٹی میں بالکل فری ایجوکیشن دی جائے گی جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن، ٹیوشن فیس اور دیگر اخراجات میں 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام اضلاع میں پولیس ملازمین کو ایم او یو بارے مطلع کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں سپرئیر کالج کے پرنسپلزکے ساتھ میٹنگز کریں اور فورس کو مطلع کرنے کیلئے تھانوں اور پولیس دفاتر میں فلیکسز لگوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنے پر سپرئیر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کیلئے سپرئیر گروپ آف کالجزکا یہ اقدام لائق تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سپرئیر گروپ آف کالجز کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت دستخط کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حامد یونس،پراجیکٹ ڈائریکٹرسپیرئیر گروپ نے پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او یو کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا عمل بھرپور جانفشانی سے سر انجام دیتی ہے اور یہ امر باعث خوشی ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے سپرئیر گروپ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ حامد یونس نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سپرئیر گروپ آف کالجز پنجاب پولیس کے ساتھ ہے اور سپرئیر گروپ کے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹی میں پولیس ملازمین کے بچوں کو سکالرشپس سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے دوسروں کے شانہ بشانہ عملی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔

(روز نامہ اوصاف)

 

*************