Feb 28, 2023
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب عاطف اکرام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی عاطف اکرام کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈی آئی جی عاطف اکرام انتہائی قابل، پروفیشنل اور ایماندار آفیسر تھے ان کی اچانک وفات سے محکمہ پولیس ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر سے محروم ہوگیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
*****************