آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور فیصل آباد ریجن کے 14افسر واہلکاروں کو سی سی ون اور نقد انعام سے نوازا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور فیصل آباد ریجن کے 14افسر واہلکاروں کو سی سی ون اور نقد انعام سے نوازا۔
رائے ونڈ میں دوکان پر رابری کے دوران قتل کے اندھے کیس کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش اور نقد انعام۔  
بادامی باغ لاہور سے شہری کے اغواء اور قتل میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اعظم گارڈن میں ریٹائرڈ پروفیسر کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
فیصل آباد میں خطرناک ڈکیتوں اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈولفن ٹیم کے چار اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر فرض شناس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی کے ذریعے متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات کے خطرناک ملزمان کوقانون کی گرفت میں لانے پر آج لاہور اور فیصل آباد پولیس کے14افسر و اہلکاروں کی سی سی ون سرٹیفیکیٹ اور نقدانعامات سے حوصلہ افزائی کی۔تفصیلات کے مطابق لاہو رکے علاقے رائے ونڈ میں دوکان پر رابری کے دوران قتل کے اندھے کیس کے ملزمان کو گرفتارکرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ بادامی باغ لاہور سے شہری کے اغواء اور قتل میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے انعامات معہ تعریفی اسناد دی گئیں۔ اعظم گارڈن میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ فیصل آباد میں خطرناک ڈکیتوں اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈولفن ٹیم کے چار اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا جبکہ لاہور میں سابق ایم پی اے پر حملہ کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔آئی جی پنجاب نے انسپکٹر حسین فاروق کو چار مقدمات ٹریس اور ملزمان گرفتار کرنے پر سی سی ون سرٹیفیکیٹ اور ایک لاکھ روپیہ کیش دیا جبکہ کانسٹیبل منور علی اور کانسٹیبل شہباز علی کو فی کس 40ہزار اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ دیا۔ انعامات حاصل کرنے والے دیگر اہلکاروں میں ایس آئی محمد نوید انور،ایس آئی حافظ مبشر علی،ایس آئی محمد اشفاق،اے ایس آئی منصور اکبر، ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار حسین،کانسٹیبل محمد عمیرجبکہ فیصل آباد ریجن سے ڈولفن ٹیم کے اہلکار محمد وقاص، محمد ولید، محمد عبداللہ اور مصدق حسین شامل تھے جنہیں آئی جی پنجاب نے فی کس 10ہزار اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے اسی جذبے اور بھرپور محنت و فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے افسران واہلکاروں سے خطاب کے دوران کہا کہ صوبہ بھر میں اہم مقدمات کی تفتیش کو موثر سپرویژن سے جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے اور جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سے سخت دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پنجاب پولیس کا بنیادی فرض ہے اوربھرپور محنت، ایمانداری، خلوص نیت کے ساتھ اس فرض کی تکمیل کرنے والے افسران واہلکارحقیقی معنوں میں اپنی ڈیوٹی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایسے فرض شناس افسران واہلکار پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں لاہور اور فیصل آباد پولیس کے افسران کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 86)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, February 28, 2023