آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا۔
بیرون ملک ایڈمیشن، سکالرشپ، ویزہ، جاب اور امیگریشن کیلئے اپلائی کرنے والوں کو خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ آئی جی پنجاب
کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجراء کا سسٹم نئے فیچرز کے ساتھ اپ گریڈ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لے لی گئی۔ آئی جی پنجاب
پولیس تفتیش اور عدالتوں سے بے گناہ قرار ہونے والے شہریوں کا تفصیلی ریکارڈ کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج کیا جائے گا۔ڈاکٹر عثمان انور
جھوٹے پرچوں میں نامزد شہریوں کا کریکٹر سرٹیفیکیٹ مکمل درست ریکارڈکے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
اگر بے گناہ ہونے کے باوجود کسی شہری کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے تو وہ فوری متعلقہ مجاز افسر سے رابطہ کرے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھوٹے مقدمات، معمولی دفعات اور دشمنیوں کی بنا ء پرمخالفین کی جانب سے مقدمات میں پھنسائے گئے بے گناہ شہریوں کی سہولت کیلئے تاریخی اقدام اٹھایا ہے اورایسے شہریوں کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجراء اورحصول کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں کے نام جاری اپنے پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ جو شہریوں کو بیرون ملک ایڈمیشن، سکالرشپ، ویزہ، جاب اور امیگریشن کیلئے اپلائی کرنے کیلئے درکار ہوتا ہے کے اجراء کے سسٹم کو نئے فیچرز کے اضافے کے ساتھ اپ گریڈ کرکے پولیس ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ان نئے فیچرز کے تحت پولیس تفتیش اور عدالتوں سے بے گناہ قرار ہونے والے شہریوں کا تفصیلی ریکارڈ کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج کیا جائے گا جس میں انکے کوائف درستگی کے ساتھ موجود ہونگے، اسی طرح جھوٹے پرچوں میں نامزد شہریوں کا کریکٹر سرٹیفیکیٹ مکمل درست ریکارڈکے ساتھ جاری کیا جائے گا تاکہ ان بے گناہ شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی وجہ سے ملازمت، ویزہ کاحصول، تعلیمی اداروں میں داخلے یا امیگریشن کیلئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ قانون کی پاسداری کرنے والے صوبے کے تمام شہریوں کا پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ ویسے ہی کلئیر ہے تاہم اگر بے گناہ ہونے کے باوجود کسی شہری کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے تو وہ فوری متعلقہ مجاز افسر سے رابطہ کرے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے نئے فیچرز کے مطابق بے گناہ اور جھوٹے پرچوں میں ملوث شہریوں کاریکارڈ تفصیلاًکریکٹر سرٹیفکیٹ میں درج ہو گا تاکہ انہیں کہیں دشواری نہ پیش آئے اور بیرون ملک تعلیم کیلئے ایڈمیشن، سکالرشپس کے حصول، ویزہ، جاب اور امیگریشن کیلئے باآسانی نہ صرف اپلائی کرسکیں بلکہ اپنے مقاصد کی تکمیل میں پوری توجہ کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 85)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

