Feb 26, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوشاب میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈی پی او خوشاب ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائے آئی جی پنجاب نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ پاکستان)
************