آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں اتوار کے روز چار شہداء کے لواحقین کو نئے گھروں کی مالکانہ دستاویزات حوالے کیں۔
تمام شہداء کے لواحقین کو انکی مرضی کے پسند کردہ گھر خرید کر ملکیتی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کو شہید کانسٹیبل خالد کے بیٹے کو شہید کوٹے پر فوری محکمہ میں ملازمت دینے کا حکم
آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس شہید کانسٹیبل سید عادل حسین کی بیوہ کو پہلے ہی محکمہ میں جونیئر کلرک بھرتی کر چکی ہے۔
پنجاب پولیس کے شہداء قوم کے ہیروزاور محکمہ کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس شہداء اور غازیوں کے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہے اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں اتوار کے روز چار شہداء کے لواحقین کو نئے گھروں کی مالکانہ دستاویزات حوالے کیں۔ تقریب میں اے ایس آئی محمد ابو بکر، کانسٹیبلان خالد، عباد علی اور سید عادل حسین کے لواحقین کو گھروں کے کاغذات دئیے گئے۔ تمام شہداء کے لواحقین کو انکی مرضی کے پسند کردہ گھر خرید کر ملکیتی لیٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ ان چار شہداء نے گذشتہ برسوں میں لاہور اور شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر فرائض مہ ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر کو شہید کانسٹیبل خالد کے بیٹے کو شہید کوٹے پر فوری محکمہ میں ملازمت دینے کا حکم دیا جبکہ آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس شہید کانسٹیبل سید عادل حسین کی بیوہ کو پہلے ہی محکمہ میں جونیئر کلرک بھرتی کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں چار پولیس شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء قوم کے ہیروز اور محکمہ کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء اور بہادر غازیوں کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور زندگی کے کسی موقع پر انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت یونٹ سربراہان بھی شہداء، غازیوں اور دوران سروس انتقال کرنے والوں کے ورثاء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے تمام شہداء کی قبروں کو پولیس فلیگ کا رنگ دینے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جو انہیں عزت و تکریم اور احترام سے نوازنے کا ایک منفرد اقدام ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء سمیت پولیس ملازمین کے بچوں کو بہترین معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو کئے گئے ہیں جس کے تحت شہداء کے بچے سکول اور کالجوں میں فری ایجوکیشن حاصل کر سکتے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 80)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

