آئی جی پنجاب کا خوشاب میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقع کا نوٹس

آئی جی پنجاب کا  خوشاب میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقع کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی۔
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوشاب میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈی پی او خوشاب ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 79)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, February 25, 2023