تھانے اور سرکل کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح اور فیلڈ افسران کا بنیادی فرض ہے۔ آئی جی پنجاب
ڈی ایس پیز،انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی بروقت پروموشن اور ویلفیئر کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
پنجاب بھر میں پولیس شہدا کی قبروں کو پولیس فلیگ کا رنگ دینے کے کام کا آغاز جلد از جلد کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے نامعلوم ملزمان والی درخواستوں پرمقدمات کا فوری اندراج یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام اوراشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ہارڈ کور پولیسنگ کی جائے۔ آئی جی پنجاب
دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، استعمال اور خریدو فروخت کے خاتمے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پنجاب بھر سے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد۔ آئی جی پنجاب نے اہم ہدایات جاری کیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تھانے اور سرکل کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح اور فیلڈ افسران کا بنیادی فرض ہے لہذا تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے فرائض بھرپور، محنت اور خلوص نیت کے ساتھ ادا کریں اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی باقی نہ چھوڑیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز سے کانسٹیبل تک پوری فورس میں افسران کے ساتھ رابطے کے فقدان کو ختم کیا جائے کیونکہ افسروں اور ماتحتوں کے درمیان قریبی رابطہ سے ہی بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب افسران اور ماتحت ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں ہونگے تو نہ صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف بروقت کاروائیاں ہوں گی بلکہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ افسران معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی حوصلہ افزائی اور بروقت پروموشن و ویلفیئر کے اقدامات میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پنجاب بھر میں پولیس شہدا کی قبروں کو پولیس فلیگ کا رنگ دینے کے کام کا آغاز جلد از جلد کیا جائے کیونکہ ہمارے شہداء نہ صرف محکمے کا فخر بلکہ قوم کے ہیروز ہیں جنکی قربانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ہارڈ کور پولیسنگ کی جائے، بالخصوص اندرون و بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری کاروائیوں کو مدعیوں کے ساتھ رابطے اور انفارمیشن شئیرنگ سے مزید موثر بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ شہریوں کی املاک پرناجائز قبضے کرنے والے جرائم پیشہ افراد و مافیاز معاشرے کے ناسور ہیں جنکے قلع قمع اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ان کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں اور ان کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹس متعلقہ ڈی پی اوز کے ذریعے سنٹرل پولیس آفس باقاعدگی کے ساتھ بھجوائی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ملاقات کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے فیلڈ آفیسرز سے درپیش مسائل دریافت کرتے ہوئے انہیں عوامی خدمت اور تحفظ بارے گائیڈ لائنز دیں۔
آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے نامعلوم ملزمان والی درخواستوں پرمقدمات کا فوری اندراج یقینی بنا کر شہریوں کوپولیس کی جانب سے پہلا ریلیف دینے میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے جبکہ موثر فالو اپ سے مقدمات کو ورک آؤٹ کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں بھی دلوائی جائیں کیونکہ شہریوں کی جان،مال،عزت کا تحفظ اور سکیورٹی ہمارا اولین فریضہ ہے جسکی بجا آوری میں کوتاہی قطعی قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اس بات کو نظر میں رکھیں کہ مختلف ذرائع کے علاوہ کمپلینٹ سنٹر 1787 کے ذریعے شہری براہ راست مجھے انکی کارکردگی بتا رہے ہیں لہذا تمام افسران شہریوں کے مسائل کے حل اور بہتر پبلک ڈیلنگ سے شہریوں کے دل جیتیں اور اچھی کارکردگی سے محکمہ کا سر فخر سے بلند کریں۔ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع میں دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، استعمال اور خریدو فروخت کے خاتمے میں کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ہمایوں بشیر تارڑ اور ڈی آئی جی آئی ٹی، احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔

(ہینڈ آؤٹ نمبر 78)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, February 25, 2023