آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور پولیس کو پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت۔
کرکٹ ٹیموں، میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ آئی جی پنجاب
میچوں کے دوران اسٹیڈیم اور ہوٹل کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی ملتان میں PSL میچز کے پر امن انعقاد اور مہمانوں کی فول پروف سکیورٹی پر ملتان پولیس کو شاباش۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او، سی پی او ملتان، ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت تمام ٹیموں، میچ آفیشلز اور شائقین کے تحفظ اور سہولت کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کے دوران سیف سٹی کیمروں سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور کسی سڑک کو غیر ضروری طور پر ہرگز بند نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور پرامن ماحول میں میچز کے انعقاد کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے ملتان میں PSL میچز کے پر امن انعقاد اور مہمانوں کی فول پروف سکیورٹی پر ملتان پولیس کو شاباش سے بھی نوازا۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آرپی او، سی پی اوملتان، ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان پولیس نے پی ایس ایل کے دوران جس جذبے سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے وہ پولیس فورس کے لیے قابل تقلید ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے ملتان میں امن وامان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اور سہولت کا بہت خیال رکھا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور ترویج میں پنجاب پولیس کی خدمات بجا طور پر لائق تحسین ہیں اور ملتان میں PSL سکیورٹی، ٹریفک سمیت دیگر ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے تمام افسران واہلکاروں کا مشکورہوں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس لاہور میں بھی پی ایس ایل میچز کے پر امن انعقاد کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 77)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Friday, February 24, 2023