سنٹرل پولیس آفس میں اہلکاروں کو فائرنگ پریکٹس کروانے کا حکم

Feb 24, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس لاہور میں سکیورٹی پر مامور اور گن مین کی ڈیوٹی کرنے والے اہل کاروں کو فائرنگ پریکٹس کروانے کا حکم دے دیا گیا۔اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں سکیورٹی اور گن مین کی ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کروانے کا حکم دیا ہے۔تمام اہل کار پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی فائرنگ رینج میں مرحلہ وار 3 روز کے اندر فائرنگ پریکٹس کریں گے۔ پہلی شفٹ میں 34 جبکہ دوسری شفٹ میں 24 اہل کار فائرنگ پریکٹس کریں گے، فائرنگ پریکٹس کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں سکیورٹی اہلکاروں کے رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

************