آئی جی پنجاب کا منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر فائرنگ جبکہ سرگودھا میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعات کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ اور سرگودھا سے رپورٹس طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پھالیہ منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پرمخالفین کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حسین آباد سرگودھا میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔انہوں نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈی پی او سرگودھا ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزی افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 76)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************