آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے اندرون و بیرون ملک کریک ڈاؤن جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے اندرون و بیرون ملک کریک ڈاؤن جاری
پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل، گوجرانوالہ کی ٹیم نے انٹر پول کی مدد سے خطرناک ٹارگٹ کلر کو عمان سے گرفتار کر لیا۔
ملزم نے دو لاکھ معاوضے کے عوض بزنس مین کو قتل کیا، پولیس نے قتل کی سپاری دینے والے ملزم صوفی احمد یار نیازی کو بھی گرفتار کر لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک شوٹر کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباش
تفتیشی افسران مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ رابطے اور انفارمیشن شئیرنگ سے ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کریں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے اندرون و بیرون ملک کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل، گوجرانوالہ کی ٹیم نے انٹر پول کی مدد سے خطرناک ٹارگٹ کلر کو عمان سے گرفتار کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک ٹارگٹ کلر اور شوٹر شمس شہزاد گذشتہ برس گوجرانوالہ میں بزنس مین کی ٹارگٹ کلنگ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھاجسے پولیس نے بھرپور محنت اور انٹرپول کے تعاون سے گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم نے دو لاکھ معاوضے کے عوض فیصل نامی بزنس مین کو قتل کیا تھا جبکہ پولیس نے قتل کی سپاری دینے والے ملزم صوفی احمد یار نیازی کو بھی گرفتار کر لیا جسے پاکستان لایا جا رہا ہے۔
اشتہار ی ملزم شمس شہزاد مذکورہ قتل کے علاوہ بھی متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے انٹرپول کے تعاون سے ملزم کو گرفتاری کے بعد ملزم کو گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک شوٹر کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اندرون وبیرون ملک سخت کریک ڈاؤن کو جاری رکھا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسران مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ رابطے اور انفارمیشن شئیرنگ سے ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کریں اورانہیں جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 74)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date: 
Wednesday, February 22, 2023