انہتر (69) لاکھ سے زائد رقم چوری کرنے والے چور کو گرفتار

Feb 21, 2023

لا ہور( آن لائن)  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر نے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے جس سے باقی فورس کو بھی اچھی کارکردگی سے انعامات حاصل کرنے کی تحریک و جذبہ ملتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ بھرپور محنت،فرض شناسی اور ایماندای کے ساتھ سر انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی مناسب حوصلہ افزائی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سے 69لاکھ سے زائد رقم چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرنے اور رقم برآمد کرنے پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی چوکی بھاگو ڈیال شیخوپورہ کے اہلکاروں کو شاباش دی اور کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی پوسٹ بھاگو ڈیال کی ٹیم نے ناکے پر رکنے والی مشکوک گاڑی کو پوچھ گچھ کیلئے روکا، گاڑی کی تلاشی کے دوران فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ملزم آصف علی کے پاؤں سے ایک سفید رنگ کا تھیلا برآمد ہوا جس کو کھول کر چیک کرنے پر اسکے اندر سے6934360روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

(روز نامہ جناح)

*************