آئی جی پنجاب کا دس برس سروس سے قبل انتقال کرنیوالے پولیس ملازمین کو فیملی کلیم دینے کے ٹاسک پر کام شروع کرنے کی ہدایت۔
دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو خصوصی کوٹے پر محکمہ میں بھرتی کرنے کی منظوری دے گئی۔
ٹریفک وارڈنز کی ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری جلد ازجلد حکومت پنجاب کو بھجواکر موثر فالواپ سے منظوری لی جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبل اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے رولز ایک ہفتے کے اندر تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
تمام یونٹس اپنے ویلفیئر فنڈز کو ایس او پیز کے مطابق اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی استعمال کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے10 برس سروس سے قبل انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کو فیملی کلیم دینے کے ٹاسک پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریننگ مکمل کرکے پولیس فورس کا حصہ بننے والے تمام ملازمین محکمہ کے لئے یکساں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اگر 10برس سروس سے قبل ملازم کی وفات ہوجائے تو اسکے اہل خانہ کو فیملی کلیم کیلئے اپلائی کرنے کا حق دیا جانا انتہائی ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ٹریفک وارڈنز کی ٹائم اسکیل پروموشن، دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے لواحقین کی فیملی کلیم پر بھرتی، ویلفیئر فنڈز کے استعمال سمیت دیگر اہم امور بارے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز کی ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری جلد ازجلد حکومت پنجاب کو بھجواکر موثر فالواپ سے منظوری لی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹریفک وارڈنز مستفید ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس کے تمام یونٹس اپنے ویلفیئر فنڈز کو ایس او پیز کے مطابق اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی استعمال کریں۔ فیملی کلیم پر بھرتی کے حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ نے دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو خصوصی کوٹے پر محکمہ میں بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے رولز تیار کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ڈرائیور کانسٹیبلز کی پروموشن رولز ڈرافٹ تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس فورس کے محکمانہ امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
اجلاس میں ڈرائیورز کانسٹیبلز کی پوسٹنگ میکنزم، دوران ڈیوٹی وفات اور مختلف برانچوں کے اسٹینڈنگ آرڈرز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر تمام افسران نے اپنی تجاویز اور سفارشات بیان کیں۔ آئی جی پنجاب نے مختلف امور کی تیز انجام دہی کیلئے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیں اور انہیں اپنی سفارشات جلد از جلد تیار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس راجہ رفعت مختار، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری سمیت ٹریفک، ایس پی یو، پی ایچ پی کے علاوہ تمام برانچوں اور یونٹس کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر کچھ افسران ویڈیو لنک پر بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 73)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Monday, February 20, 2023