آئی جی پنجاب کا تاریخی اقدام، شہداء کے بچوں کو جونیئر کلرک، کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور دیگر سیٹوں پر بھرتی کر لیا گیا
آئی جی پنجاب نے بھرتی ہونے والے شہداء کے 43 بچوں کو دفتر میں مدعو کرکے اپوائنمنٹ لیٹرز دئیے اور ظہرانہ کروایا۔
فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والوں میں 21 کلرک، 13کلاس فور ملازمین اور 9 کانسٹیبل و ڈرائیور کانسٹیبل شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب کی شہداء کے بچوں کو پنجاب پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد اور بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء ہمارا فخر اور محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے اہل خانہ کی ویلفیئر اور مسائل کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تاریخی اقدام کے تحت شہدائے پولیس کے بچوں کو محکمہ پولیس میں جونیئر کلرک، کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور درجہ چہارم کے عہدوں پر بھرتی کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے بھرتی ہونے والے شہداء کے 43 بچوں کو اپنے دفتر میں مدعو کرکے اپوائنمنٹ لیٹرز دئیے اور ظہرانہ بھی کروایا۔ فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والوں میں 21 کلرک، 13 کلاس فور ملازمین اور 9 کانسٹیبل و ڈرائیور کانسٹیبل شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے بچوں کو پنجاب پولیس کا حصہ بننے پر مبارک باد دی اور شہید کے نقش قدم پر چل کر محنت اور خلوص نیت سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہداء، غازیوں اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور یہ امر قابل ذکر ہے کہ دوران سروس وفات پانے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیز کے زیر التواء کیسز کو نمٹانے کے لیے 120 کروڑ روپے کی رقم حکومت پنجاب سے منظور کروا لی گئی ہے جس سے زیر التواء کیسز کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی مختلف تعلیمی اداروں میں فری تعلیم کیلئے ایم او یو بھی سائن کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ شہداء کی فیملیز کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز مزید اقدامات یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں شہدائے پولیس کے بچوں سے گفتگو اور فورس کے نام جاری خصوصی پیغام میں کیا۔۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء کی فیملیز کو دئیے جانے والے یہ اپوائنٹ لیٹرز محکمہ پولیس اور قوم کی جانب سے انکی بے مثال قربانی کے اعتراف میں شکریے کی صورت میں ایک چھوٹا سا جواب ہے۔ انہوں نے شہدائے پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہداء آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 71)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

