آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، شہریوں کی سہولت کیلئے 1787 کمپلینٹ سنٹر کو اتوار کے روز بھی فعال کر دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، شہریوں کی سہولت کیلئے 1787 کمپلینٹ سنٹر کو اتوار کے روز بھی فعال کر دیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کے روز 1787 شکایت سیل میں بذریعہ کال شہریوں کی شکایات سن کر ازالے بارے احکامات جاری کئے۔
1787 سٹاف کی بروقت کاروائی اور موثر فالو اپ سے شہریوں کی شکایات کے حل میں نمایاں تیزی۔
چوری اور ڈکیتی کی سات ہزار سے زائد پرانی درخواستوں پر بھی مقدمات کا اندراج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
شہریوں کی باقی ماندہ 7000 شکایات میں سے تقریباََ ساڑھے پانچ ہزار پر فیصلہ ہو گیا ہے جبکہ بقیہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی سہولت اور شکایات کے بلا تاخیر ازالے کیلئے 1787 کمپلینٹ سنٹر کو ہفتے کے ساتوں روز فعال کر دیا ہے اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کمپلینٹ سنٹر میں شکایات کی خود سنیں۔ شہریوں اور میڈیا نمائندگان کے نام جاری پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کی ورکنگ کو موثر سپرویژن اور کلوز فالو اپ سے بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے اور شہریوں کی درج کروائی گئی چوری اور ڈکیتی کی سات ہزار سے زائد پرانی درخواستوں پر بھی مقدمات کا اندراج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ان مقدمات پر نئے واقعات کی طرز پر تیز ترین کاروائی کرکے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ شہریوں کی باقی ماندہ 7000 شکایات میں سے تقریباََ ساڑھے پانچ ہزار پر فیصلہ ہو گیا ہے جبکہ بقیہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بھی 1787 کمپلینٹ سنٹر فعال کردار ادا کر رہا ہے اور مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن سماج دشمن عناصر ان معاشرتی ناسوروں کو جلد از جلد پابند سلاسل کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج 1787 کمپلینٹ سنٹر کے دورے کے موقع پر شہریوں کے نام جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہری ہفتے کے ساتوں اپنی شکایات اور مسائل کے ازالے کیلئے 1787 میں کال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اتوار کے روز میں خود بھی شہریوں کی شکایات سننے کے لئے1787 شکایت سیل میں موجود ہوں جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز بھی شہریوں کی شکایات پر ایکشن کیلئے اتوار کے روز بھی مصروف عمل ہوں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہری مقدمات کے اندراج میں تاخیر، اشتہاریوں کی گرفتاری اور پولیس کے خلاف شکایات سمیت اپنے دیگر مسائل کے حل کے لیے 1787 پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 70)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, February 19, 2023