آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی سہولت اور مورال میں اضافے کیلئے اہم اقدام
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی سزاؤں کے خاتمے کیلئے محکمانہ سرٹیفیکیٹس کے وٹیج سسٹم کو بحال کردیا۔
دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی پر ملنے والے ایک سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے دو میجر سزائیں خارج ہوجائیں گی۔
2 سی سی ٹو سرٹیفیکیٹ سے ایک میجر سزا جبکہ سی سی تھری سرٹیفیکیٹ سے ایک مائنر سزا خارج ہوجائے گی۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مذکورہ عمل دوبارہ شروع، دو برس سے پولیس ملازمین اس کے فوائد سے محروم تھے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی سہولت اور مورال میں اضافے کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی سزاؤں کے خاتمے کیلئے اعلٰی کارکردگی کے حامل محکمانہ سرٹیفیکیٹس کے وٹیج سسٹم کو بحال کردیا ہے جس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک کے اہلکار و افسران دوران ڈیوٹی ملنے والے بہترین کارکردگی کے سرٹیفیکیٹس سے اپنی محکمانہ سزاؤں کو خارج کروا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی پر ملنے والے ایک سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے دو میجر سزائیں خارج ہوجائیں گی اسی طرح 2 سی سی ٹو سرٹیفیکیٹس سے ایک میجر سزا جبکہ سی سی تھری سرٹیفیکیٹ سے ایک مائنر سزا خارج ہوجائے گی۔ آئی جی پنجاب نے سرٹیفیکیٹس کے وٹیج سسٹم کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سسٹم کی بحالی سے جونیئر رینک افسران و اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو بہترین کارکردگی سے ختم کیا جا سکے گا تاہم اس وٹیج سسٹم کا اطلاق سروس سے معطلی اور رینک میں تنزلی والی سزاؤں پر نہیں ہوسکے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مذکورہ عمل دوبارہ شروع کیا گیاہے جبکہ دو برس سے پولیس ملازمین اس کے فوائد سے محروم تھے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے یہ ہدایات صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز،یونٹس سربرہان سمیت تمام سینئر افسران کو بھجوا دی گئی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 69)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************