آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور پولیس کے شہدا کے بچوں کی بھرتی کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت۔

  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور پولیس کے شہدا کے بچوں کی بھرتی کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت۔
سنگین جرائم میں مطلوب اندرون ملک اشتہاریوں کے شناختی کارڈز جبکہ بیرون ملک مقیم اشتہاریوں کے پاسپورٹ کینسل کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کاحکم
پی ایس ایل میچز کیلئے آئے کھلاڑیوں،میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹرعثمان انور
منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز کیلئے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
بچوں سے زیادتی سے متعلقہ کوئی کیس زیر التواء نہ رہے،15روز بعد دوبارہ اپ ڈیٹ لوں گا۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے 2022کے زیر التواء مقدمات کی تمام مثلوں ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او آفس میں لاہور پولیس کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات جاری کیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے جاری پولیس کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے، بالخصوص سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز نادرا کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے کینسل کروائے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جو اشتہاری بیرون ملک مفرور ہیں، انٹرپول، ایف آئی اے کے تعاون سے کاروائیوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کے مدعیوں سے قریبی رابطے رکھتے ہوئے ان کے پاسپورٹس منسوخ کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسران اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹس پورا کرنے کیلئے بھرپور محنت، لگن اور صدق دل سے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں اورمقدمات کے مدعیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں تاکہ معلومات کے تبادلے سے اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ڈاکٹر عثمان انورنے ہدایت کی کہ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے لاکر بہترین انتظامات کئے جائیں اور پی ایس ایل میچز کیلئے آنے والے تمام کھلاڑیوں،میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام بڑے تعلیمی اداروں اورہاسٹلزکے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز کیلئے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں۔ آئی جیپنجاب نے کہاکہ ماڈرن نشہ آور منشیات بالخصوص آئس سمیت تمام منشیات کے لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز خود کومبنگ آپریشنز کی نگرانی کریں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں نہ کرنے والے افسران خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے شہدا کے بچوں کی محکمانہ بھرتی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دوران ملازمت انتقال کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کے بچوں کو بھی بھرتی کے دوران ترجیح دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے ساتھ زیادتی، گمشدگی اور اغواء سمیت دیگر واقعات پر بطور خاص فوکس کیا جائے، انہوں نے سی سی پی او لاہور کو کہاکہ بچوں سے زیادتی سے متعلقہ کوئی کیس زیر التواء نہ رہے،15روز بعد دوبارہ اپ ڈیٹ لوں گا۔ آئی جی پنجاب نے 2022کے زیر التواء مقدمات کی تمام مثلوں ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سی سی پی او آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات
کے قلع قمع اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور پولیس ٹیم مکمل بااختیار اور پنجاب بھر کے بہترین افسران پر مشتمل ہے جو شہریوں کی خدمت اور جان ومال کے تحفظ کیلئے ماتحت سٹاف سے بہتر ین پرفارمنس لیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور پولیس کے ویلفیئر کے معاملات میں بہتری لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اشتہاری ملزمان کو پکڑنے اور شہریوں کی درخواستیں بروقت نمٹانے والے سرکل افسران کو انعامات دئیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے تمام ایس ایس پیز اور ایس پیز کو کرائم کنٹرول کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مراکز میں آئی ٹی بیسڈ سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اجلاس میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، انوسٹی گیشن آپریشن ونگ کے ایس ایس پیز،ایس پیز ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 67)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, February 18, 2023