لا ہو ر (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور سمیت تمام اضلاع کی بارڈر ایریا کی پولیس چیک پوسٹوں کے اہلکاروں سے ملاقات سرحدی چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکارقوم کے وہ مجاہد ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، میانوالی پولیس کے جانبازوں کا جذبہ، شجاعت اور فرض شناسی پوری فورس کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ ڈاکٹر عثمان انوروعدہ کریں دہشت گرد حملوں کو پسپا کرنے کے ساتھ دہشت گردوں کو زندہ واپس نہیں جانے دیں گے۔ آئی جی پنجاب پولیس کے تمام یونٹس مل کر خفیہ اطلاعات کے پیشگی حصول سے ٹارگٹ کے شکار کا مشن سر انجام دیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پی ایچ پی، ایس پی یو سمیت تمام یونٹس مل کر خفیہ اطلاعات کے پیشگی حصول سے ٹارگٹ کے شکار کا مشن سر انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں صوبے کے بارڈر چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کے دوران انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**************
