آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اندرون و بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے شہریوں اور پولیس افسروں کیلئے پیغام

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اندرون و بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے شہریوں اور پولیس افسروں کیلئے پیغام
دیگر ممالک میں روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس، انٹر پول اور ایف آئی اے پر مشتمل لائزون ونگ قائم کردیا۔
مڈل ایسٹ، جنوبی افریقہ، یورپ اور امریکہ سمیت جن ممالک سے پاکستان کا معاہدہ ہے وہاں مقیم اشتہاریوں کو گرفتارکرکے واپس لایا جائے گا۔
پولیس ٹیمیں مدعیوں کے ساتھ خود رابطہ کریں اور موثر کوارڈی نیشن سے اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب۔
اگر 20 فروری کے بعد مدعی مقدمہ کو اشتہاری کی گرفتاری کیلئے پولیس افسر کا فون نہیں آتا تو اسکی اطلاع 1787پر دیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ کوارڈی نیشن سے بھرپور اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران اور شہریوں کے نام جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ جو ملزمان سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ان مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس، انٹر پول اور ایف آئی اے پر مشتمل لائزون ونگ قائم کردیا گیا ہے، اگر کسی بھی شہری کے مقدمے کا کوئی بھی اشتہاری ملزم بیرون ملک مقیم ہے تو وہ فوری پولیس سے رابطہ کرکے مطلع کرے تاکہ اسکی گرفتاری کیلئے عملی اقدامات شروع کئے جا سکیں۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ مختلف ممالک جیسا کہ مڈل ایسٹ، جنوبی افریقہ، یورپ اور امریکہ سمیت جن ممالک سے پاکستان کا معاہدہ ہے میں مقیم ہے تو اسکی گرفتاری کیلئے فوری کاروائی شروع کی جائے گی اور انٹرپول کی ہر سہولت کو اشتہاری ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو یہ ایس او پیز اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں لہذا جہاں شہری اپنے مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں وہیں تفتیشی افسران خود مدعی مقدمہ سے رابطہ کر کے اشتہاری بارے جو بھی معلومات مل سکیں حاصل کریں تاکہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اندرون ملک مفرور اشتہاریوں کو گرفتاری کیلئے پولیس افسران کومدعیوں کے ساتھ خود رابطہ کرنے کیلئے کاوشیں تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران مدعیوں کے تعاون کے ساتھ ڈکیتی، قتل،چوری، فراڈ، قبضہ پراپرٹی اور چیک باؤنس سمیت تمام کیسز کے مفرور اشتہاریوں کی جلد از جلد گرفتاری کو ترجیح بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پولیس افسران خود مدعیوں کے ساتھ رابطہ کریں گے اور اگر 20 فروری کے بعد مدعی مقدمہ کو اشتہاری کی گرفتاری کیلئے پولیس افسر کا فون نہیں آتا تو اسکی اطلاع 1787پر دیں تاکہ متعلقہ افسر و اہلکا رکے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں کوتاہی کے ذمہ دار افسر یا اہلکار کو کوئی رعایت نہیں ملے گی اور اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے 1787کمپلینٹ سنٹر کو اتوار کے روز بھی فعال رکھا گیا ہے جہاں شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل بارے کال کرکے پولیس سے فوری ریلیف لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان کیلئے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں اشتہار ی ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور اس حوالے سے ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ انہوں نے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں تاکہ انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزائیں دلوائی جاسکیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہر نوعیت کے اشتہاری ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں تا کہ ظلم و زیادتی کے شکار مدعیوں کو انصاف کی فوری فراہمی اور عوام میں احساس تحفظ کی فضاء کو مزید فروغ دیا جا سکے۔  
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 61)

نایاب حیدر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 14, 2023