آئی جی پنجاب کی ہدایات پر پنجاب کے چھ بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے24/7ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا۔
پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلئے مقررہ دنوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 6 کر دی گئی۔
شہری 24/7 سروس کے تحت لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
شہری ایک ضلع سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید پنجاب کے کسی بھی ضلع سے کروا سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے میڈیا نمائندگان کو جاری اپنے پیغام میں کہاکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت اور باآسانی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے صوبے کے چھ بڑے شہروں میں 24/7ڈرائیونگ ٹیسٹ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت شہری اب چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کیلئے ٹیسٹ دی سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبے کے چھ بڑے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر24/7 کھلے رہیں گے جہاں شہری اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت ٹیسٹ دینے کیلئے آسکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہاکہ ان چھ شہروں کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلئے مقررہ دنوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 6 کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ بھی شروع کردی گئی ہے اور اس سروس کے تحت شہری اپنے منتخب کردہ وقت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ مرزا فاران بیگ نے کہاکہ شہری ایک ضلع سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید پنجاب کے کسی بھی دوسرے ضلع سے کروا سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے شروع کرائے گئے ان اقدامات کا مقصدپنجاب بھر میں شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل کو مزید آسان کرنا ہے کیونکہ گذشتہ سال کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مجموعی طور پر 653106 شہریوں نے لرنرز لائسنس بنوائے جبکہ وسائل اور وقت کی کمی وجہ سے صرف 155404 شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکے تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 60)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, February 13, 2023