ڈولفن ٹیم نے شہری سے گن پوائنٹ پر ہونے والی واردات ناکام بنا دی، ملزم کو تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے شہری سے گن پوائنٹ پر ہونے والی واردات ناکام بنا دی، ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو شام نگر روڈ پر راؤنڈ اپ کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ٹیم نے ڈاکوؤں کی بائیک کو پیچھے سے ہٹ کرکے گرا دیا، ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا۔
ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران بائیک سلپ ہونے سے ڈولفن اہلکار سلمان زخمی ہوگیا، ڈولفن ٹیم نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ جسے مزید کارروائی کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ زخمی اہلکار سلمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان اور املاک کی حفاظت اور راہ حق کے لیے جا ن بھی قربان ہے۔ ایس پی ڈولفن توقیر نعیم نے ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور کیش انعام کا اعلان کیا ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********