لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کانسٹیبلان کی مالی امداد کے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی فائل پر دستخط کرکے فنڈز جاری کر دئیے آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ رقم دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازموں کیلئے منظور کی گئی ہے جو بہت جلد انکی فیملیز تک پہنچا دی جائے گی آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے واقعات اور ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے ملازمین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہوا اور شہداءکے ساتھ ساتھ دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کیلئے 120 کروڑ کے فنڈز پہلے ہی منظور کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی فراہم کردہ رقم پولیس ملازمین کی امانت ہے اور بہت جلد حق داروں تک پہنچا دی جائے گی آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی پیکج اور فنڈز کی فراہمی پر پنجاب حکومت کے شکریہ ادا کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
****************